اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج پر اتفاق ہے مگر طریقہ کار پر غور ہورہا ہے،مولانا فضل الرحمن کی فوری استعفوں کی رائے ہے چار پانچ رہنما مرحلہ وار
احتجاج کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر باہر احتجاج کے آپشنز ہیں۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی فوری استعفوں کی رائے ہے چار پانچ رہنما مرحلہ وار احتجاج کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ اگر گیارہ میں سے نو چھوٹی جماعتوں نے فوری استعفوں کا کہہ دیا تو فیصلہ کس کا مانا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے بعد چھوٹی جماعتوں کے بھی کچھ رہنماوں نے مرحلہ وار آگے بڑھنے کا کہا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ احتجاجی تحریک لانے والوں کے خلاف ہوگی یا حکومت کے خلاف ہوگی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ ایسا نہ ہونے کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے گی ،آج کیوں ایک پیج پر ہیں باتیں ہورہی ہیں۔