منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے دوسری لہر کا خدشہ

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )یورپ چین کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے سب سے پہلے متاثر ہوا تھا، مگر وہاں پر اس پر قابو پالیا گیا تھا اور کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔مگر اب یورپ کے مرکزی طبی ادارے کی جانب سے نئی رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ اس براعظم میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یورپ میں وائرس کی دوسری لہر کا امکان بڑھ گیا ہے۔پورے

براعظم میں گزشتہ 31 دن کے دوران کیسز کی تعداد میں تسلسل سے اضافہ ہوا اور یورپی یونین و برطانیہ میں ہر ایک لاکھ میں سے 37 کی شرح تک پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے سے اگر حالات بدتر نہیں ہوئے تو بھی کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے بعد کورونا وائرس کی دوبارہ واپسی کے خدشات میں اضافہ ہوا ۔ای سی ڈی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کے 18 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ان ممالک میں برطانیہ، آسٹریا، کروشیا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، سلواکیہ، سلوانیہ، اسپین، سوئیڈن شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس اضافے کی ایک وجہ ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانا بھی ہے مگر مجموعی طور پر ہفتہ وار کیسز کی شرح میں 3 فیصد یا اس سے زائد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہونے والوں اور اموات کا ڈیٹا کچھ بہتر ہے مگر اسے مستحکم قرار نہیں دیا جاسکتا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں ہسپتال اور ائی سی یو میں داخلے کی شرح بلغاریہ، یونان، پولینڈ، رومانہ اور سلواکیہ میں بڑھی ہے، دیگر ممالک میں ایسا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا، تاہم ڈیٹا کی دستیابی مختلف ہے۔اسی طرح 2 ممالک بیلجیئم اور رومانیہ میں اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ۔اگرچہ کیسز کی تعداد میں اضافے سے یورپ بھر میں اموات کی شرح میں اضافے کی عکاسی نہیں ہوتی مگر ماہرین نے خبردار کیا کہ اس میں تبدیلی آسکتی ہے کیونکہ نوجوانوں سے یہ وائرس دیگر کی

عمر میں منتقل ہوسکتا ہے۔اسپین نے بھی خیال کی تصدیق کی کیونکہ وہاں حالیہ دنوں میں اموات کی شرح میں اضافے ہوا ہے۔فرانس، جرمنی اور اٹلی میں بھی روزانہ کے کیسز کی تعداد میں کئی ماہ بعد اس ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اپریل کے بعد اب جرمنی نے ایک دن میں سب سے زیادہ 2 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی ہے۔اٹلی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورقان 1071 کیسز کو

رپورٹ کیا اور مئی کے بعد پہلی بار ایک دن میں اییک ہزار سے زائد کیسز اس یورپی ملک میں سامنے آئے۔یوکرائن میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2328 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی عناصر بھی موجودہ کووڈ 19 کی9 وبا کے پھیلایو پر اثرانداز ہوتے ہیں، یعنی سرد مہینوں کی جانب بڑھتے ہوئے صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ موسم سرما میں ایک سے دوسرے فرد میں وائرس کی منتقلی زیادہ بڑے پیمانے پر ہوسکتی ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہوا میں نمی کی شرح میں ہر ایک فیصد کمی کے نتیجے میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 7 سے 8 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…