جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز رشید نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا، جہانگیر ترین

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر معاملے میں شفاف طریقے سے پیش آتی ہے اور پرویز رشید نے اگر اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز پر قوم جاگ گئی ہے، جس سے حکمران بدہواس ہوکرالزام تراشی پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف ہر معاملے میں شفاف طریقے سے پیش آتی ہے اور وہ پرویز رشید کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پرویز رشید نے انہیں جے ڈی ڈبلیو کمپنی کا اقلیتی شیئرہولڈر قراردیا حالانکہ انہیں پہلے اس کی تحقیق کرنی چاہئے تھی وہ اس کمپنی کے اکثریتی شیئرزہولڈرہیں اور کمپنی انہوں نے اپنی محنت سے بنائی ہے۔تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پرویز رشید ہم پرالزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم کاشت کاروں کے پیسے دبا کر نہیں رکھتے اور انہوں نے جو قرضے لئے وہ وقت پر واپس کئے ہیں، اس کے علاوہ طیارے کے استعمال سے متعلق آڈیٹر رپورٹ بھی منگوائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اپنے رہنماؤں کے اخراجات قوم کو بتائیں، پرویز رشید بتائیں کہ وہ کتنا خرچا کرتے ہیں اور حکومت میں آنے سے پہلے وہ کس کے طیارے پر سفر کرتے تھے اگر پرویز رشید نے اپنے الزامات واپس نہ لئے تو وہ ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کی کمپنی کے طیارے کا سیاسی استعمال کرتے ہیں اور اس طیارے کے اخراجات کمپنی ادا کرتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…