اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات بحالی کے بعد امریکا کی نطریں سعودی عرب پر مرکوز ہو گئیں ۔ اسرائیل کیساتھ تعلقات میں بحالی کیلئے پرو زور مطالبہ کر دیا ہے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ یہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ
تعلقات معمول پر لائے، جیسا کہ متحدہ عرب امارات نے کیا ہے۔صحافیوں کو ایک ٹیلیفونک بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اس سے خطے میں ان کے مشترکہ حریف ایران کے اثر و رسوخ کو بھی کم کیا جاسکے گا اور باالآخر فلسطینیوں کی مدد ہوگی۔جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کے کاروبار، دفاع کے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں واضح طور پر کہوں تو میرے خیال سے اس سے فلسطینیوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہونگی ۔