اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں ایک خاتون نے دکان پر پڑے بتوں کو توڑدیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرخاتون کیخلاف کارروائی کا آغاز ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بحرین کے دارالحکومت جفیر میں کارروائی کرتے ہوئے54 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بت توڑتے دیکھا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کو ایک دکان کو نقصان پہنچانے اور مذہبی بتوں کو توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔
بحرین کی پبلک پراسیکیوشن ٹیم نے بتایا کہ اس خاتون نے بتوں کو توڑنے کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور دیگر جرائم کی چارج شیٹ تھما دی گئی ہے۔بحرینی فرمانروا کے مشیر شیخ خالد الخلیفہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون کی حرکت ناقابل برداشت ہے۔مذہبی علامات کی توڑ پھوڑ بحرین کی عوام کی فطرت نہیں ہے۔ یہ نفرت کا جرم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔بحرین میں سبھی مذاہب اور فرقوں کے لوگ ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔
بحرین میں ایک غیر ملکی ہندو ملازم نے شاپنگ سنٹر میں بت رکھ کر بیچنے شروع کر دیے جس پر ایک عرب خاتون نے کہا تمہیں یہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء بیچنے کی اجازت ھے اس کا یہ مطلب نہیں کے تم اب بت بیچنے شروع کر دو ؟یہ کہہ کر خاتون نے شاپنگ سنٹر میں موجود تمام بت توڑ کر سنتِ ابراہیم pic.twitter.com/kkkozQIYeX
— ?مُخلِص دوست? (@bLrkGffmZIw4clZ) August 16, 2020