بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترسیلات زر میں واضح اضافہ،وزیراعظم عمران خان کا شاندار اعلان

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے جولائی 2020میں  بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں  واضح اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،

ترسیلات زر کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پیر کووزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر عشرت حسین،  گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر، سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال اور ان میں مزید اضافے کے لئے مجوزہ تجاویز و اقدامات پر غور کیا گیا ۔جولائی 2020میں  بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں  واضح اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ  ترسیلات زر اور ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے لئے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں تاکہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ملکی معیشت کے استحکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…