لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس میں نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز اور
رابعہ عمران سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ ریفرنس میں ملزمان پر 8 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کے مبینہ الزامات عائد ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیس میں نیب نے بابر مشتاق، محمد مشتاق سمیت 4 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ بنانے کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا ہے۔ جس پر احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ سے متعلق 50 فولڈروں پر مشتمل رجسٹرار کی جانب سے ریفرنس کی جانچ پڑتال کے بعد وصول کئے جانے والے ریفرنس پر تاحال آئندہ سماعت کے حوالے سے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔