بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

لعل شہباز اور عبداللطیف بھٹائی کی درگاہیں کھل گئیں زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہون شریف ( آن لائن صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی درگاہوں کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی پانچ ماہ سے بند تھی۔ زائرین کو ماسک پہن کر درگاہ میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے اور سماجی فاصلے کا

بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔سہون  میں بھی پانچ ماہ  بعد حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیزکا خیال رکھا جا رہا ہے۔درگاہ  پر 4 واک تھرو سینیٹائیزنگ گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور ملک بھر سے زائرین درگاہوں پر آ رہے ہیں۔سندھ حکومت نے قلندر لعل شہباز کے مزار پر آنے والے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا جبکہ قلندر لعل شہباز کے مزار پر سیکیورٹی کیلئے بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ درگاہ قلندر کو کروناوائرس کے باعث 24 مارچ کو زائرین کے لئے بند کیا گیا تھا۔ کورونا کی وبا کافی حد تک کنٹرول ہونے کے بعد محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منورعلی مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کے مزار کو ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے۔ واضع رہے کہ قلندر لعل شہباز کا سالانہ عرس مبارک بھی اس سال منعقد نہیں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…