پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوبر سے کتنے ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے؟محکمہ انرجی حکام کا حیران کن دعویٰ

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان میں جانوروں کے گوبر سے 4800 تا 5600میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ملک میں سالانہ 25.5میٹرک ٹن میونسپل سالڈ ویسٹ پیدا ہوتی ہے۔جس میں ہر سال 2.5 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، کوڑے کرکٹ سے بھی 780کلو واٹ/گھنٹہ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔پنجاب کے محکمہ انرجی کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میںگوبر سے بجلی پیداکرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

جسکی مدد سے 4800 تا 5600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ کوڑے کرکٹ کی مدد سے بھی 780کے ڈبلیوایچ سستی بجلی پیدا کر کے قومی گرڈ میں شامل کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں انرجی مکس پالیسی کے تحت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حصول پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔متبادل ذرائع سے اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار کے 1.1فیصد کے مساوی بجلی پیدا کی جاتی ہے جبکہ حکومت نی2030ء￿ تک یہ شرح 30فیصد تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ 25.5 میٹرک ٹن ایم ایس ڈبلیو پیدا ہوتی ہے جس کی مدد سے سالانہ 2447 جی ڈبلیو ایچ سستی بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔احکام نے مزید کہاکہ ملک میں دیگر متبال ذرائع سے بھی بجلی پیدا کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور کوڑے کرکٹ وجانوروں کے گوبر کے علاوہ دیگر ذرائع بھی موجود ہیں۔ پی ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کام کرنے والی 85 شوگرملز میں پیدا ہونے والے گنے کے پوگ سے بھی 5800جی ڈبلیو ایچ سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔مکئی،گنے،چاول ،گندم اور کپاس کی باقیات کا بالترتیب سالانہ حجم 6.43،8.94،17.86،35.6،اور50.6ملین ٹن ہے جس کی مدد سے سستی بجلی پیدا کر کے قومی گرڈ میں شامل کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…