پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پر سنائپر کی دو گولیوں کے نشانات،تمام ذمہ داری حکومت پر ڈال دی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی سربراہی میں وفدنے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلی حافظ عبدالکریم، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبد الرشید حجازی اور کاشف نواز رندھاوا سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔پروفیسر ساجد میر نے مریم نواز سے نیب پیشی کے موقع پر پیش آنے والے

نا خوشگوار واقعہ کی شدید مذمت کی۔ ساجد میر نے مریم نوازسے ان کے والد محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ مریم نواز سے ملاقات کامقصد ان سے اظہارہمد ردی کرنا تھا۔مریم نواز کی گاڑی دیکھی ہے فرنٹ سکرین پر نشانات پتھر کے نہیں ہیں،مریم نواز کی گاڑی پر سنائپر کی دو گولیوں کے نشانات ہیں،مریم نواز پر دھاوے کی مذمت کرتے ہیں،جس نے بھی کیا اس کا قوم کو نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے اس کے مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہ ہوا، جان لینے کی کوشش کی گئی،مریم نواز پر دھاوا سیاسی تقسیم کیلئے کیاگیا،اسلحہ کا پتہ نہیں کس کاتھا لیکن دھاوا سنائپر کا ہی ہے،مریم نواز پر حکومت نے دھاوا بلوایا،مریم نواز جب بولتی ہیں تو حکومت کو تکلیف ہوتی ہے،حکومت اپنے راستے سے کانٹے ہٹانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز پردھاوا قابل مذمت ہے،اس گھناؤنے جرم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، غیر جانبدارانہ تحقیقات سے اصل کرداروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہیں گے، پاکستان کو فسطائیت میں تبدیل کرنے کے خلاف جمہوری قافلے میں شامل ہیں اور عمران خان کوبتاناچاہتے ہیں کہ وہ مریم نوازکو تنہا نہ سمجھیں، کل بھی ان کے ساتھ تھے، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور کل بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے ان کے والد محمد نوز شریف کی صحت بارے بھی آگاہی حاصل کی،نوازشریف کی ایک دل کی شریان نوے فیصد بند ہے،کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے نوازشریف کی سرجری نہیں ہو رہی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…