پشاور(آن لائن)حکومت کی طرف سے 14ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کا عندیہ ملنے کے بعد مالکان نے بکنگ شروع کردی ہے شہر کے مختلف شادی ہالز کی ترئین و آرائش کاکام بھی شروع کردیا گیا ہے ملازمین کودوبارہ ڈیوٹیوں پرطلب کر لیا گیا ہے شادی ہالز کے باہر بکنگ کے بورڈ اور بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں کروناوائرس کی وباء کے بعد حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح شادی ہالز کو بھی
بند کردیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے 14ستمبرسے شادی ہالز کھولنے کے اعلان کے بعد بکنگ شروع کردی گئی ہے تاہم باقاعدہ اعلامیہ جاری نہ ہونے کے باعث لوگ تقریبات کی بکنگ کے حوالے سے تذبذ ب کا شکار ہے کہ بکنگ کی جائے کہ نہیں شادی ہالز کے کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی باورچی کا کاروبار، کیٹرنگ کے کاروبار، جیولری کا کاروبار سے وابستہ تاجروں نے بھی سکھ کاسانس لے لیاہے۔