اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیبرہڈ کونسلز ، ویلج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کی نیبرہڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کر لیا گیا،نیبرہڈ کونسل کی کم سے کم آبادی 6 ہزارجبکہ زیادہ سے زیادہ 45 ہزارتک ہوگی۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت نیبرہڈ ویلج پنچایت کونسلزکی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کیا گیا،

نیبرہڈ کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 45 ہزار جبکہ کم سے کم 6 ہزارتک ہوگی، ویلج پنچایت کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 25 ہزار جبکہ کم سے کم آبادی 2 ہزار تک ہوگی، شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ویلج پنچایت کونسلز تشکیل پائیں گی۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو مکمل شہری علاقہ قرار دیا گیا ہے، شہر میں 475 نیبر ہڈ بنائی جاری ہیں، 20 ہزار سے 45 ہزار آبادی پر مشتمل نیبرہڈ کونسلز میں 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی، 13 ہزار سے 20 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 4 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور اقلیتی کونسلر منتخب ہوسکے گا، 6 ہزارسے  13ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی ہے۔ 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبرہڈکونسلز میں 2 جنرل کونسلرایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی کونسلرکی نشست رکھی گئی ہے۔15 ہزارسے 25 ہزارتک ویلج پنچایت کونسلز 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست ہوگی،8 سے 15 ہزار آبادی والی ویلج پنچایت کونسلزمیں چار کونسلرز، ایک خاتون،ایک اقلیتی منتخب ہوسکے گا، 2 ہزار سے 8 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی، 2 ہزار تک آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی۔ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا، ایک جنرل کونسلر، ایک خاتون جبکہ ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کرنا ہوگا، جنرل کونسلرز میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا ازخود چیئرمین منتخب ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…