جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

صاف پانی منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانیوں کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اربوں روپے مالیت کے صاف پانی منصوبے میں مالی خورد برد کے انکشاف کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب نے منصوبے کے مالی معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ جن کی ریکوری کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے 5 ٹھیکیدار کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کو

محکمہ بلدیات نے 3 ہزار 494 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا ٹھیکہ جاری کیا۔ جبکہ مذکورہ فلٹریشن پلانٹ کی تفصیلی آڈٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان کمپنیوں نے نہ تو مطلوبہ تعداد میں فلٹریشن پلانٹ نصب کئے اور نہ ہی معاہدے کے مطابق ان پلانٹوں کے معیار کو سامنے رکھا گیا۔ جس کی وجہ سے بیشتر پلانٹ خراب ہوگئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات نے جن کمپنیوں کو فلٹریشن پلانٹ لگانے کا ٹھیکہ دیا تھا۔ ان میں یو ایس بی، فلور میٹک انجینئرنگ، توصیف انٹرپرائز، سعید بھائی اور امین برادرز شامل تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان پانچ کمپنیوں میں سے دو کمپنیوں نے اس سلسلے میں اپنی کوتاہی کو تسلیم کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو کروڑ روپے کی رقوم واپس کردی ہیں۔ جبکہ بعض کمپنیاں رقوم کی واپسی سے گریزا ہیں۔ پنجاب حکومت نے لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹس کے جائزے کے بغیر ہی ان کمپنیوں کو ادائیگیاں کردی تھیں۔  اربوں روپے مالیت کے صاف پانی منصوبے میں مالی خورد برد کے انکشاف کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب نے منصوبے کے مالی معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ جن کی ریکوری کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے 5 ٹھیکیدار کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کو محکمہ بلدیات نے 3 ہزار 494 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا ٹھیکہ جاری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…