اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس آمد کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہوا، مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، لاٹھی چارج کیا گیا اور میری بلٹ پروف گاڑی پر پتھرا ئوکرکے میری گاڑی کے شیشے توڑ دئیے گئے لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔
مریم نواز کے قافلے میں موجود پتھروں سے بھری ایک کالی گاڑی سامنے آگئی جو مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور تھی۔اس گاڑی میں بھاری تعداد میں پتھروں سے بھرے شاپر رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال ٹی شرٹ پہنے شخص نے گاڑی سے پتھروں بھری تھیلی نکالی اور پولیس اہلکاروں پر پتھرا ئوشروع کردیا جبکہ دیگر کارکنان بھی گاڑی سے پتھر نکالنے کیلئے کھڑے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کے ہمراہ مریم صفدر جاتی امرا سے نیب پیشی کیلئے نکلیں اس نے تین سے چار گاڑیوں میں پتھروں کے بیگ لوڈ کرائے۔ مرزا جاوید نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ اگر پولیس آپکو روکنے کی کوشش کرے تو ان پر پتھرا ئوشروع کردیں۔ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی گاڑی سے ن لیگی کارکنان پتھر نکال رہے ہیں اور پولیس والوں پر پتھر پھنک رہے ہیں۔ ویڈیوز سے ظاہرہورہا ہے کہ پولیس اور نیب آفس پر پتھرا ئوکی پہلے سے منصوبہ بندی ہوئی تھی ۔
ایم پی اے جاوید اکرم جس کے ہمراہ مریم صفدر جاتی امراء سے نیب پیشی کیلئے نکلیں اس نے تین سے چار گاڑیوں میں پتھروں کے بیگ لوڈ کرائے۔
مریم صفدر منظم انداز سے نیب میں پیشی کیلئے نہیں بلکہ دفتر پہ حملہ کرنے آئی تھیں۔
جمہوری رویئے کو @_Mansoor_Ali
کا سلام #کھپ_ناڈالو_رسیدیں_نکالو pic.twitter.com/kbU0ucjPf3— گوغلام گو ? (@mudazir) August 11, 2020
پٹواری گاڑیوں سے پتھر نکالتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں. pic.twitter.com/nFt9Uf5j2Q
— ????? (@jawaadnazeer) August 11, 2020