جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

میرٹ کو طاقتور یونین کے ہاتھوں شکست فاش۔۔ طاقتور یونین کے دباؤ پر ریلوے کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجرسیدہ مرزیہ زہرا عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی عہدے سے فارغ

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل سپیریئر سروس کے ریلوے گروپ کی ایک خاتون افسر لاہور اسٹیشن منیجر کو ایک ہی دن میں عہدہ ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی طاقتور یونین مبینہ طور خاتون کی تقرری کیخلاف تھی ۔ شدید مذمت کے بعدخاتون کو عہد سے ہٹا دیا گیا ۔ یونین کے دباؤ میں

پی آر کے لاہور ڈویژن میں اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر 1 (اے ٹی او 1) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اسٹیڈا منیجر کا چارج سیدہ مرزیہ زہرا کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پی آر انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ذہرہ کو لاہور اسٹیشن منیجر مقرر کیا گیا جس کے بعد اسٹیشن ماسٹرز ایسوسی ایشن نے اسٹیشن منیجر کی نشست پر سی ایس ایس آفیسر کے تقرر کے فیصلے پر احتجاج کیاگیا۔لاہور اسٹیشن کے منیجر(بی ایس 1) کا عہدہ اس وقت خالی ہوا تھا جب پی آر کے لاہور ڈویژن کی انتظامیہ نے یونس بھٹی کو عہدے سے ہٹایا تھا اور مرزیہ زہرہ کو ہدایت کی کہ وہ اگلے احکامات تک اس کی دیکھ بھال کریں گی ۔ چونکہ پی آر کے پاس اسٹیشن منیجر کے صرف دو عہدے ہیں، ایک لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے۔ سیدہ مرزیہ زہرا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی آر انتظامیہ نے جمعہ کی شام ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن واپس لیا جبکہ وہ قانون کے تحت پی آر لاہور ڈویژن کے اے ٹی او-1 کی حیثیت سے اسٹیشن منیجر کے دفتر کی نگرانی کریں گی ، ان کا کہنا تھا کہ یعقوب صاحب کو لاہور اسٹیشن منیجر مقرر کیا گیا ہے، اگرچہ انہوں نے کام شروع کردیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ میں ان کی نگرانی نہیں کرسکتی ہوں۔دوسری طرف یونین نے سیدہ مرزیہ زہرہ کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…