نیویارک میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے بل بورڈز روشن

5  اگست‬‮  2020

نیویارک(این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر مقبوضہ وادی میں بھارتی محاصرہ دوسرے سال میں داخل ہونے پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن ہوگئے۔امریکی اخبارکے مطابق ٹائمز اسکوائر پر روشن بل بورڈز میں سے ایک سیاہ بیک گرانڈ والے پر

ایک سرخ لکیر کے ساتھ سفید حروف میںکشمیریز لائیوز میٹر (کشمیریوں کی زندگیاں اہم ہیں)درج تھا۔اسی طرح جب دنیا کے مصروف ترین اسکوائرز میں سے ایک اور بل بورڈ روشن ہوا جس پر یوم استحصال کشمیر درج تھا۔اس بل بورڈ میں 2 ہاتھ بھی احتجاج میں اٹھے دکھائی دیے جو کشمیری عوام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی علامت ہیں۔امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد خان نے کہا کہ ٹائمز اسکوائر پر یہ بل بورڈز عالمی برادری کو ایک سال میں ہونے والی جبری گمشدگیوں، تشدد اور محاصرے کی یاد دلاتے ہیں جو کووڈ19 کے بہانے مزید شدت اختیار کرگئی ہیں۔ نیویارک میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر اسد خان نے کہا کہ5 اگست، 2019 کو جو ہوا اس کے ایک سال بعد، ہمارے بیشتر خدشات اور بین الاقوامی برادری کو انتباہات درست ثابت ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے سے محرک بھارت کا مقصد کشمیر کی آبادیات کو تبدیل کرنا ہے اور وہ دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کا حربہ استعمال کررہا ہے۔ اسد خان نے کہا کہ اس سے سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، بھارتی حکومت صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ تمام اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…