ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شیخ رشید قربانی کے لیے اونٹ خریدنے پہنچ گئے، 2اونٹ کتنے میں خرید لیے ، بغیر ماسک جانور دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 31  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر شیخ رشید قربانی کے لیے اونٹ خریدنے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان میں عید الاضحی منائی جائے گی،عید کے حوالے سے عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔لوگوں کی جانب سے کئی روز قبل ہی قربانی کے جانور خرید لیے گئے تھے۔

تاہم قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور اب وزیر ریلوے شیخ رشید بھی قربانی کا جانور خریدنے منڈی پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید کی اونٹ خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید بغیرماسک کے منڈی میں جانور دیکھتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے ساڑھے تین لاکھ کے 2 اونٹ خریدے۔شیخ رشید نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی بیوپاریوں کو تنگ کرنے سے منع کیا۔خیال رہے کہ عیدالضحی میں ایک روزباقی رہ گیا،کراچی میں اشیاکی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں بکروں کی مانگ بڑھ گئی،منڈی فری زون قراردیتے ہی کراچی کی دیگرمویشی منڈیوں سے بھی ابتک قربانی کے جانوروں کی ا?مدکاسلسلہ جاری ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…