ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصرمیں قبل از وقت اذان مغرب، لاکھوں روزہ داروں نے نفلی روزہ توڑ دیا

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں القرآن چینل پر نماز مغرب کی اذان وقت سے پہلے دیے جانے کے نتیجے میں لاکھوں روزہ دار روز توڑ بیٹھے۔عرب ٹی وی کے مطابق یوم عرفہ کو مغرب کی اذان وقت مقررہ سے 4 منٹ قبل دے دی گئی جسے سنتے ہی لاکھوں افراد نے نفلی روزہ کھول دیا۔

اس واقعے کے بعد حکام نے ٹی وی چینل کے عہدیداروں کو تحقیقات اور انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔انکوائری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا قبل از وقت اذان کسی فنی خرابی سے نشر ہوئی یا یہ کسی شخص کی دانستہ شرارت تھی۔ تحقیقات کے بعد اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔اس واقعے پر سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے قبل از وقت اذان نشر کرنے کے واقعے کو اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل اذان مغرب نشر ہونے کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں کا یوم عرفہ کا نفلی روزہ ضائع ہوا۔دوسری طرف القرآن چینل نے وقت سے قبل اذان نشر کرنے کے واقعے پر عوام الناس سے معذرت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…