اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں حالات ابتر،کورونا سے مسلسل دوسرے روزایک ہزار اموات

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں کورونا وائرس کے مریض 41 لاکھ سے تجاوز کر گئے، اس موذی وبا سے یہاں مسلسل دوسرے روز یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک ناصرف کورونا وائرس کے مریضوں بلکہ اس سے ہلاکتوں کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 32 ہزار 617 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 576 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ریاست کیلی فورنیا ہے جہاں اس وائرس سے 8 ہزار 45 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تیسرے نمبر پر فلوریڈا کی ریاست ہے جہاں کورونا کے باعث 5 ہزار 347 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ٹیکساس چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر 4 ہزار 550 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار 994 کورونا کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔امریکی ریاست نیو جرسی کورونا کیسز کے اعتبار سے تو پانچویں نمبر پر ہے مگر اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، یہاں اب تک 15 ہزار 785 افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 744 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔امریکا بھر میں میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 20 لاکھ 12 ہزار 55 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 42 ہزار 637 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 75 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 30 ہزار 222 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 95 ہزار 364 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 246 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 93 لاکھ 49 ہزار 418 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…