ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے قبل بلانے کا فیصلہ، مقصد بھی سامنے آگیا

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے قبل بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔سینٹ سے منظور نہ ہونے والے سات بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطا بق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے قبل بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںایف اے ایف ٹی قوانین سمیت دیگرایسے سات بل جو قومی اسمبلی سے تو منظور ہو چکے ہیں لیکن سینیٹ سے منظور نہیں ہوئے منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان میڈیکل ٹریبونل بل پیش ہو گا،اسلام آباد ہائیکورٹ ججوں میں اضافہ کا بل پاس کرایا جائے گا جبکہ ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلق بل بھی پاس کرائے جائیں گے ،اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان کا موقف ہے کہ گڈ گورنس کے لیے گڈ لاء میکنگ ضروری ہے،عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے ، بروقت قانون سازی نہ ہونے پر لوگ تکلیف اور پارلیمنٹ بھی تنقید کی زد میں آ تی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں جوڈیشل اور لاء ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ،جلد دونوں ہاوسز میں اس عمل کا آغاز کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…