کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمتیں بڑھانے میں سندھ حکومت کی اپنی مافیا ملوث ہے رشوت لیکر گندم چوری اور اسمگلنگ کی جارہی ہے دودھ سبزیوں کے بعد آٹا بھی شہری مہنگا خرید رہے ہیں انصاف ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں خرم شیرزمان کا مزید کہنا
تھا کہ ہزاروں من گندم سندھ حکومت کی سرپرستی میں چوری ہوئی گودام خالی ہوچکے ہیں محکمہ خوراک ، پرائیس کنٹرول کمیٹیاں ڈی سیز سب مافیا کے ساتھ ہیں سندھ حکومت کو اگر مدد چاہیے تو وفاق آٹا بھی دینے کے لیے تیار ہے امید ہے سندھ حکومت آٹے کے نام پر ورلڈ بینک یا کسی اور سے قرضہ نہیں لے گی کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو احتجاج شروع کریں گے ۔