اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے باغات کے شہر لاہور کو دوبارہ سے سرسبز و شاداب شہر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے،مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی میاواکی میتھڈ ک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لا ہور کو پھر سے سر سبز و شاداب بنا نے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم کا رواں سال مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور میں کریں گے ۔وزیر اعظم کا مون سون کی شجرکاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی طرز میاواکی میتھڈ استعمال کیا جائے گا جس میں شہر بھر میں 50 مختلف مقامات پر میاواکی میتھڈ کے تحت پودے لگائے جائیں گے میاواکی میتھڈ کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک میں میاواکی میتھڈ کے تحت 6 ماہ میں تمام پودے تیار ہوگئے رواں شجر کاری کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگائے جانے کو ترجیح دی جائے گی شجر کاری مہم کے دوران چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔