جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا بڑا کارنامہ اسلام آباد میں 40 روز کی ریکارڈ مدت میں250بیڈز کا جدید ہسپتال تیار،وزیر اعظم نے افتتاح کر دیا، لاگت کتنی آئی ؟جانئے

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل کر دی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ عید پر لاپرواہی کی گئی جس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آئے ۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 روز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا 250 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ جدید ہسپتال پر 98 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ ہسپتال میں ریڈیویالوجی اور پتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ مردہ خانہ ، آتش خانہ ، وینٹی سیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم ، چینی سفیر ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، چیئرمین این ڈی ای م اے محمد افضل اور وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی ہمراہ تھے ۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر مدت میں جدید ہسپتال کا قیام تعریف ہے ۔40 روز کی ریکارڈ مدت میں ہسپتال کی تعمیر پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ سیاسی عزم سے مختصر مدت میں بھی اہم اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ دوسرے ملکوں کے مقابلے میں ہمارے کورونا کا گراف نیچے آ رہا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ عیدالضحٰی سادگی سے اپنائیں ۔ گزشتہ عید پر لاپرواہی کی گئی جسکے انتہائی بھیانک نتائج نکلے، اگر لاپرواہی ہوئی تو کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام عیدالضحٰی پر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور زیادہ ہجوم نہ کریں ۔ لوگوں کا ہجوم جتنا زیادہ ہو گا کورونا اتنا تیزی سے پھیلے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…