میرپور ماتھیلو(این این آئی) میرپور ماتھیلوکی یونین کونسل جروار شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج شہری مٹکے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔نعرے بازی۔حکمرانو شہریوں کو پانی دو کی صدائیں لگاتے رہے تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے جروار کے شہریوں نے پانی کی قلت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا یو سی جروار میں زرعی پانی کے بعد پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
جروار شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے بنایا گیا واٹر سپلائی کی موٹریں گذشتہ ایک ماہ سے خراب ہیں جس کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کے لئے پانچ کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے، جروار کے شہریوں نے پانی قلت سے تنگ ہو کر انوکھا احتجاج کیا، مظاہرہن نے ماتھیلو چوک پر گھڑے اٹھا کر ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے احتجاجا گھڑے بھی توڑ ڈالے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے جروار واٹر سپلائی کی موٹریں جل گئی ہیں اور پورا شہر شدید گرمی میں پانی کی سہولت سے محروم ہو گیا ہے۔ پینے کے پانی کے لئے پانچ کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔اور کہا کہ منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کوئی واٹر سپلائی کی موٹروں کی مرمت کروانے کے لئے تیار نہیں شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جروار شہر میں واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرکے جروار کے شہریوں کو پانی کی سہولت فراہم کی جائے۔ میرپور ماتھیلوکی یونین کونسل جروار شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج شہری مٹکے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔نعرے بازی۔حکمرانو شہریوں کو پانی دو کی صدائیں لگاتے رہے تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے جروار کے شہریوں نے پانی کی قلت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا یو سی جروار میں زرعی پانی کے بعد پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔جروار شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے بنایا گیا واٹر سپلائی کی موٹریں گذشتہ ایک ماہ سے خراب ہیں جس کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کے لئے پانچ کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے