کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سےکہنا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں۔ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بُت کدہ بنایا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے
دوران مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔مفتی منیب الرحمان نے وبا میں قربانی کے حوالے سے کہا کہ سندھ حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے پر اتقاق ہوا ہے۔مویشی منڈیاں چار دیواری میں لگائی جائیں، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے۔