بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 15 ہزار ہو گئی

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک ( آن لائن)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 15 ہزار ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 47 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 501 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے

والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو ا?ئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 51  ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…