اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سر اٹھانے لگی ۔دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے سامنے آنے والے کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔جس کے فوری بعد حکام نے رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ان علاقوں میں موجود 9 سکولوں اور کنڈر گارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی ابتدا
چین کے شہر ووہان سے ہی ہوئی تھی۔دوسری جانب برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ پیر سے لاک ڈان میں مزید نرمی ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر میں منہ ڈھانپنا لازمی ہوگا، گرانٹ شیپس نے لندن میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرجیکل ماسک ضروری نہیں، بلکہ گھر میں تیار ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روکا جاسکے گا۔