اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلوں کو مسترد کردیا۔ ایک بیان نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک میں کورونا کیسز کا تقریبن 90 ہزار تک پہنچ جانا انتہائی تشویشناک اور خطرے کی علامت ہے، سلیکٹیڈ حکومت پاکستان کو کورونا کا مرکز بنانے پر تلی ہوئی ہے،
کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والا طبی عملے کی قیمتیں جانیں دن بہ دن ضائع ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار برائے راست سلیکٹیڈ وزیراعظم خود ہیں، سلیکٹیڈ وزیراعظم نے کورونا کو نزلہ اور زکام قرار دے کر خوفناک حالات پیدا کر کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے، وزیراعظم کورونا کو زکام قرار دینے کے بیان پر عوام سے معافی مانگیں، ہوٹلز، شاپنگ مالز اور پبلک پارک کھول کر وفاقی حکومت نے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، ذمہ داران ہوٹلز، شاپنگ مالز اور پبلک پارک کھولنے کے غیر سنجیدہ فیصلے پر عوام سے معافی مانگیں، حکومتی وزراء نے ایوان میں دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کورونا سے زیادہ متاثر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی میں بیٹھے وہ لوگ اب منظرعام سے غائب کیوں ہیں؟ ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ وہ لوگ کہاں گئے جو کہہ رہے تھے خدا کا شکر ہے پاکستان میں اٹلی اور امریکا جیسے حالات نہیں، کیسز میں خوفناک حد تک اضافے کے باوجود وفاقی حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔