منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی قلت کے باوجود وزیراعظم نے یہ کام کیوں کیا؟ن لیگ نے وزیراعظم کو ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں چینی کی قلت کے باوجود سبسڈی دینے پر وزیراعظم عمران خان کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو انکوائری کمیشن میں پیش کرنے اور اس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا مطالبہ بھی کیا۔شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا حکومت کا واحد مقصد ہے۔

پی آئی ڈی میں روزانہ سرکس لگائی جاتی ہے۔ کشتی ڈوبنے پر استعفے مانگنے والے طیارہ حادثے کے بعد لاپتا ہیں۔چینی کمیشن رپورٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں وزیراعظم اور عثمان بزدار مجرم ہیں۔ عمران خان نے ہی ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی تھی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ چینی کمیشن میں عمران خان کو طلب نہیں کیا گیا۔ اگر نواز شریف بطور وزیراعظم پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر رپورٹ میں عبدالرزاق داد اور اسد عمر کا جواب بھی پڑھ لیں۔ چینی چوری کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو بچایا نہیں جا سکتا۔ بتایا جائے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟ کمیشن نے خسرو بختیار کو کیوں نہیں بلایا؟ ان کے بھائی پنجاب میں وزیر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی شوگر مل سے شہباز شریف کا تعلق جوڑا جاتا ہے حالانکہ چودھری شوگر مل گزشتہ دو سال سے بند ہے۔ سلمان شہباز کی شوگر مل سے ایک روپے کی چینی ایکسپورٹ نہیں ہوئی۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ شہباز شریف کے خلاف بھینسوں کا الزام بھی لگایا گیا۔ اب کہتے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈال دو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے ملکوں سے سوٹ کیس اٹھا کر آنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ یہ جہاں سے آئے وہاں بھاگ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…