اسلام آباد (این این آئی) احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی رس ملائی خریدنے کیلئے 30 منٹ لائن میں کھڑے رہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ٹوئٹر ایک بتایا کہ چند روز قبل صدر مملکت دستانے اور ماسک پہنے اسلام آباد کی ایک مقامی مٹھائی کی دکان پر رس ملائی لینے گئے تھے اور بے دھیانی میں کاؤنٹر پر چلے گئے جس پر انہیں
لائن میں لگنے کو کہا گیا جس کے بعد انہوں نے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا۔عواب علوی نے کہا کہ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے اسے دیکھا جاسکتا ہے۔انھوں نے لکھا کہ اس طرح میں پاکستان میں سیکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود قوانین پر عمل کرنے والے ایک شخص کو جانتا ہوں۔