بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام کی لاپروائی سے سندھ میں کرونا تیز ہوگیا، مصدقہ مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 827 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،آج 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ 9 مزید لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جس میں 37 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سندھ میں اب تک 14099 کورونا کیسز ہو چکے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3073 ہے، گھروں میں 9307، 915 آئسولیشن مراکز اور 561 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹیسٹ کے نتیجے میں 758 نئے کیسز سامنے آئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، ان 758 کیسز میں سے شہر کراچی میں 555 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع شرقی میں 137، وسطی میں 124، جنوبی میں 107، کورنگی میں 72، ملیر میں 58 جب کہ ضلع غربی میں 54 نئے کورونا کیسز ظاہر ہوئے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں 33، لاڑکانہ میں 26 ، مٹیاری میں 16، ٹنڈو محمد خان میں 6، قمبرشہداد کوٹ میں 5، دادو، گھوٹکی اور جیکب آباد میں 3،3، میرپورخاص، عمر کوٹ، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور جامشورو میں 2،2 جب کہ تھرپارکر، کشمور، کندھ کوٹ، نوشہرو فیروز، سجاول، اورٹھٹھہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیر جو گوٹھ میں 291 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، 52 ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے جس میں 18 مثبت آئے ہیں، ان 18 کیسز میں 2 ڈاکٹرز اور ایک ضلعی انتظامیہ کا افسر ہے، مجھے افسوس ہے کہ لوگوں کی غلط بیانی کے باعث لوگ ٹیسٹ کرانا نہیں چاہتے، پیر جو گوٹھ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…