بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا کے پوری دنیا میں وار، مہلک وائرس اب تک کتنی زندگیاں نگل گیا؟اعداد و شمار سامنے آگئے‎

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 1 ہزار 775 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 80 ہزار 443 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 79 ہزار 541 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 683 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار 791 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق

امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 29 ہزار 194 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 783 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 478 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔‎برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 587 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 260 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 827 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 310 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 658 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 549 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 324 ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس 10 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 61 تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 739ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 115 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے

مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 589 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 220 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 901 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے

اب تک کل اموات 239 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 136 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 639 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 801 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 23 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…