منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں وائرس کے علاج کیلئے مریضوں نے زہر  کھا لیا ، 700افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی ) زہریلے میتھانول کو کورونا وائرس کا علاج کرنے کی غلط سوچ نے ایران میں 700 سے زیادہ افراد کی کی جان لے لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ تعداد سب سے زیادہ تھی۔وزارت کے مشیر حسین حسانیان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں فرق اس لیے ہے کہ زہر سے متاثرہ چند افراد ہسپتال کے باہر ہی دم توڑ گئے تھے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہسپتالوں کے باہر تقریبا 200 افراد ہلاک ہوئے ۔اپریل میں جاری ہونے والی والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران میں زہر لینے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں دس گنا اضافہ دیکھا گیا ۔اس رپورٹ کے مطابق زہر کھانے سے 20 فروری سے 7 اپریل کے درمیان 728 ایرانی ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 66 تھی۔علاوہ ازیں ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کہا کہ 20 فروری کے بعد سے 525 افراد زہریلی میتھانول الکوحل کو نگلنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔انہو نے بتایا کہ کل 5 ہزار 11 افراد میتھانول الکوحل سے زہر ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سے تقریبا 90 افراد اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔حسین حسانیان نے یہ بھی کہا کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم لوگوں کی حتمی تعداد میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…