ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 1223 کیس ریکارڈ کیے گئے ۔مملکت میں اب اس مہلک وَبا کا شکار افراد کی تعداد 17522 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار تین افراد کی وفات ہوئی ہے۔ ان میں ایک سعودی شہری ہے اور دو غیر سعودی ہیں۔ان کی عمریں 39 اور 72 سال کے درمیان تھیں۔
سعودی عرب میں اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں میں ابھی مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ مختلف طبی ٹیمیں ملک بھر میں لوگوں کے ٹیسٹ کررہی ہیں،اسی وجہ سے اب روزانہ زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں اور ان کی بروقت تشخیص کے بعد علاج شروع کردیا جاتا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 142 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک تن درست ہونے والے افراد کی 2357 ہوگئی ہے۔