جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اتنے تو دہشتگرد بھی نہیں جتنوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا گیا،مولانا فضل الرحمان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آگ بجھانے کے لئے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے اور ہر روز یہ خبریں آتی ہیں کہ آج اتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جتنے دہشتگردوں کی ہلاکت سے متعلق بتایا گیا اتنے تو دہشتگرد بھی نہیں۔اسلام آباد میں قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دین کا اولین تقاضا انسانیت کو امن فراہم کرنا ہے، آج آزادی کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے اور ہم عالمی قوتوں کی غلامی کی طرف جارہے ہیں، اقوام عالم میں مسلمانوں اورپاکستان میں قبائل پر آگ برس رہی ہے۔ ملک میں آگ بجھانے کے لئے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے اور ہر روز یہ خبریں آتی ہیں کہ آج اتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جتنے دہشتگردوں کی ہلاکت سے متعلق بتایا گیا اتنے تو دہشتگرد بھی نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو عدل فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم ریاست کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں لوگ بے گھر ہوئے اور آج تک انہیں گھر نہیں ملا، آئی ڈی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے، قبائل کو امن دیا جائے اور اس کے لئے قبائلی جرگے کو اختیارارات دیئے جائیں، جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کا کہنا ہے کہ وانا میں اس وقت جتنا امن ہے اتنا اسلام آباد میں بھی نہیں لیکن اب وہاں ایسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہاں بھی ایسی صورت حال درپیش آسکتی ہے جو اس وقت شمالی وزیرستان میں ہے۔ بدقسمتی سے وزیر ستان کے لوگ بے گھر ہوئے دوسری جانب پنجاب میں سیلاب آگیا اور ایک جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو اپنی بقا کی جنگ لڑنی پڑی۔ ملک میں کہیں بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو دیگر حصوں سے سامان روانہ کیا گیا لیکن ہمارے ملک میں قبائل کو اس کی ضرورت پڑی کہ ملک کی کوئی جماعت اسے پر اپنی توجہ نہیں دے سکی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…