لندن۔۔۔۔ حیات ریجنسی ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہوٹل کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل لندن کے معروف حیات ریجنسی ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہوٹل کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل کو خالی کرا لیا جب کہ آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کی 80 گاڑیوں نے حصہ لیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لندن کے حیات ریجنسی ہوٹل میں آگ لگ گئی،12 افراد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































