اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمنی کرونا وائرس سے لاک ڈائون، تنہا بزرگ شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے حیران کن عمل، جس نے بھی دیکھا قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی) کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں موجود بچے، نوجوان، بزرگ سب ہی بوریت اور تنہائی کا شکار ہو گئے ہیںاس حوالے سے جوکرز نے تنہا بزرگ شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں جوکرز کا ایک گروپ جو عام دنوں میں اولڈ ہومز میں موجود ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے کمروں میں ہی تفریح فراہم کرتا ہے، نے وائرس کے باعث سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔جوکرز کے اس گروپ نے بزرگوں کے کمروں کی بالکونیوں کے سامنے کھڑے ہو کر انہیں تفریح فراہم کی اور اپنے اپنے کمرے کی بالکونیوں میں کھڑے بزرگوں کے چہرے ہنسی سے کھلکھلا اٹھے۔گروپ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان بزرگوں سے ملنے کوئی نہیں آرہا تھا ، اولڈ ہوم میں موجود بزرگ ایک ساتھ ڈائننگ روم میں بیٹھ کر کھانا بھی نہیں کھا رہے تھے جس کی وجہ سے یہ مزید تنہائی کا شکار ہو گئے تھے۔جوکرز کا کہنا تھا کہ ہم ان بزرگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے سوچا کہ وائرس کے باوجود ایسا کیا کیا جائے جس سے انہیں تفریح مہیا ہو سکے، پھر ہمارے دماغ میں یہ آئیڈیا آیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…