اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرونا کے مزید سینکڑوں کیس سامنے آ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہو گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 364 نئے متاثرہ کیس سامنے آ گئے، سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار651 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک مملکت میں 47افراد اس مہلک وائرس کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،

سعودی عرب میں اب تک 685افراد کرونا وائرس کو شکست دے کر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت 2ہزار 919ایکٹو کیسزہیں ان میں سے 57 حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کورونا کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاؤ کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد اسپتال میں وی آئی پیز کے لیے 500 بستر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اسپتال کے ڈاکٹرز کو ہائی الرٹ کا پیغام دے دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاو کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…