جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا نے ملک میں مسلمانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں نماز تراویح گھر میں پڑھیں اور عید کی نماز کے بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت مذہبی اموراوقاف نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ شہری رمضان کے مہینے میں نماز تراویح گھر میں پڑھیں اور عید کی نماز کے بڑے اجتماعات سے گریز کریں،واضح رہے کہ عام طور پر
رمضان کے مہینے میں انڈونیشیا میں خوب گہما گہمی ہوتی ہے۔س مہینے میں طلوع آفتاب کے وقت اکثر افراد سڑکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ سحری کا کھانا غریبوں کو کھلا سکیں جبکہ مغرب کے وقت افطار کے لیے لوگ ریستورانوں اور مساجد کا رخ کرتے ہیں۔گلیوں میں کھانے پینے کا سامان بیچنے والے بھی بڑی تعداد میں سڑکوں کا رخ کرتے ہیں اور کھجوریں یا ناریل کے پانی اور کیلے بیچتے ہیں۔ رات کے وقت لوگ مساجد میں تراویح اور قرآن پڑھتے اور زکات دیتے ہیں۔