کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں فضائی میزبان کے دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات پہچانے کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال کردیا گیا۔ پی آئی اے نے فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق جہاز کے کپتان ، فضائی میزبان اور مسافروں کے لیے الگ الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا۔پی آئی اے انتظامیہ نے کہاہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔نئی ایڈوائزری کے مطابق طیارے میں الاٹ شدہ سیٹ کے علاوہ مسافر کو کسی دوسری نشست پر نہ بیٹھنے دیا جائے گا۔