بیجنگ ( آ ن لائن ) چین میں دوائیاں بنانے والی کمپنی نے ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سیکورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونیکا دعویٰ کردیا ہے ۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائسس سی کے لیے گونوو کے نام سے فروخت ہونے والی دوائی کو ایچ آئی وی کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوائی کے ساتھ ملا کر
کوویڈ -19 سے متاثرہ 11 افراد کو دی گئی تھی۔ سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس دوائی نے شدید مضر اثرات پیدا نہیں کیے اور یہ محفوظ ہے جس سے انہیں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جون 2021 سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں ہو سکتی۔