پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ،اڑھائی ارب قرنطینہ چلے گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی خبررساں ادارے نے دنیا بھر میں جاری کرونا وباء سے ہونے والے جانی نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کردیں ۔ ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک چار لاکھ افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ دو ارب 60 کروڑ افراد کروناکی وجہ سے شخصی تنہائی (قرنطینہ) میں ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا کے

مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1285 ہوگئی ہے۔ اس مہلک بیماری سے اب تک 18 ہزار 40 افراد موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔ چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3277 اور متاثرین کی 81 ہزار 171 ہے۔ اٹلی میں 6820 افراد ہلاک اور 69 ہزار 176 متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے پورے ملک میں لاک ڈائون کا نفاذ کردیا جس کے بعد گھروں میں بند ہونے والے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے۔ تقریبا دو ارب 60 کروڑ لوگ ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہوگئے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک نے آبادی کے لیے لازمی تنہائی کا اعلان کردیا، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی اور کولمبیا دوسرے ممالک نے کرفیو نافذ کے سخت ترین اقدامات کیے۔اس کے علاوہ یورپ میں کرونا وائرس کے دو لاکھ ہزار سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ اٹلی ہوئیں جہاں متاثرین کی تعداد 69 ہزار 927 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد اسپین میں 39 ہزار927 افراد بیمار ہوچکے ہیں۔یورپی ممال میں اب تک کرونا کے دو لاکھ 9 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 732 ہوگئی ہے۔ ایشیا میں 98 ہزار 748 متاثرین اور اموات 3570 ریکارڈ کی گئی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…