ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دبئی ائیرپورٹ کے اقدامات کی روشنی میں 26 مارچ سے 9 اپریل تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ مال بردار اور ہنگامی اخراج کے لیے پروازیں اس حکم سے مستثنا ہوں گی۔
تاہم انھیں وزارت صحت کی سفارشات اور تجویز کردہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔یو اے ای کی حکومت نے سوموار کو بیرون ملک مقیم تمام طلبہ کو 48 گھنٹے میں وطن لوٹنے کی ہدایت کی تھی۔اس کے بعد ابو ظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائیرویز نے کہا تھا کہ وہ سمندر پار سے صرف یو اے ای کے شہریوں یا سفارت کاروں کو اپنی پروازوں پر سوار کرے گی اور ان کی منزل ابو ظبی شہر ہی ہونا چاہیے۔