بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستانی زائرین کو کیوں واپس بھیجا گیا ، ایرانی سفارتخانے نے وضاحت جاری کر دی

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایرانی سفارت خانے کے پریس سیکشن نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے خلاف پاکستان اور ایران کی حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر کام کر رہی ہیں۔اپنے بیان میں ایرانی سفارتخانے کہا کہ پاکستانی زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہے /ہونے والی ہے یا جو واپس آنا چاہتے ہیں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ان زائرین کو ایران میں سکریننگ کے

عمل سے گزارا جاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ایران میں حکومتی سطح پر آتھورائزیڈ/با اختیار ہسپتال ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ اس سکریننگ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد وہ ایران کی سرحد پار کر سکتے ہیں۔ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ان زائرین کو محفوظ حالات میں رکھنا اور گھر واپسی میں مدد فراہم کرنا پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ایرانی سفارت خانہ پاکستان میں میڈیا پر جاری ہونے والی غلط خبروں اور معلومات کو گہرائی سے دیکھ رہا ہے۔ایرانی سفارت خانہ کے مطابق میڈیا پر ہونے والا یہ منفی پراپیگنڈا نا قابل قبول ہے،پاکستانی میڈیا سے توقع ہے کہ وہ اس بحران میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے گا۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ پاکستانی میڈیا بجائے دیگر قوموں کو مورد الزام ٹھرانے کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا اور اپنے عوام کی صحت کو محفوظ بنائے گا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…