اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں عوام نے جذبے کی نئی مثال رقم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ترک عوام نے سڑکوں پر ضرورت اشیاء کے پیکٹ اور سامان چھوڑ کر جانے لگے تاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے بیروز گار لوگ وہاں سے آکر سامنے لے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔ کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری میں جہاں ترک عوام غریب لوگوں کو نہ بھولے وہیںپاکستان میں ہر
چیز سونے کے بھائو میں فروخت ہونے لگی۔ زخیر اندوزوں نے ہر چیز من مانے نرخوں میں فروخت کرنا شروع کر دیا ۔ پاکستان میں کرونا کی وباء پھیلتے ہیں ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔ دوسری جانب ترکی کی عوام نے غریب لوگوں کیلئے سڑک پر سامان چھوڑ کر جانے لگے تاکہ وہ آئیں اور غریب عوام سامان اٹھا کر گھر لے جائیں تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔