پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مرغی کا گوشت کھانے سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، مرغی 20 روپے کلو فروخت ہونے لگی،پولٹری کی صنعت کو بھاری نقصان

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (نیوز ڈیسک) سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سری نگر اور علاقے کے دیگر اضلاع کے متعدد علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔سری نگر کے لال چوک اور شہر کے بیچ علاقوں میں کئی مقامات پر بیریکیڈز اور خاردارتاریںلگادی گئی ہیں۔تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔جنوبی ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔

پولیس نے ضلع کشتواڑ میں افواہ پھیلانے پر ایک شخص کوگرفتارکر لیا ۔جموں میں تمام مذہبی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔جموں اور لداخ کے بعد اب سرینگر کے علاقے خانیار میں بھی کورونا وائرس کے ایک مثبت کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ 67سالہ خاتون16 مارچ کو بیرون ملک کا سفر کر کے آئی تھیں جس کے بعد انہیں آئسولیشن واڈ میں رکھا گیا ۔سرینگر کے ضلعی مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری اور میئر جنید متو نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے۔پونچھ میں بازار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور اس کے لیے تمام چوک چوراہوں پر باضابطہ مائک لگا کر اعلانات کرائے جارہے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی میں حکام نے تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات جبکہ جے کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (BOSE) نے دسویں اور بارہویں جماعت 31 مارچ تک ملتوی کردیئے ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر پولٹری کی صنعت کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ان افواہوں کی وجہ سے کہ،نوول کورونا وائرس مرغ کا گوشت کھانے سے پھیل سکتا ہے، لوگوں نے پولٹری مصنوعات استعمال سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔ماہر معاشیات اور پولٹری فیڈریشن آف انڈیا کے مشیر وجے سردانہ نے بتایا کہ مارکیٹ میں فی مرغ صرف 20 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پیداوار کی لاگت 80 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے شبہ اور خوف کے باعث بھارت بھر میں پولٹری کی صنعت میں لگ بھگ دو کروڑ افراد کی ملازمتوں کو متاثر کیا ہے۔بھارت کے مرکزی وزیر برائے مویشی پروری گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ مرغی کی صنعت کو روزانہ 1کروڑ 50 لاکھ دو ہزار روپے کا نقصان ہورہا ہے۔وزیر مملکت سنجیو کمار بالیان نے کہا کہ مرغی کی تھوک کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…