ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی علامات چھپانے والے شخص کو سخت سزا کا سامنا

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی )کورونا وائرس کی علامات چھپانے پر اطالوی شخص کو 12 سال قید کا سامناکرناپڑ رہاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں ایک شخص کو 12 سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اس نے ناک کی سرجری کے لیے کورونا وائرس کی علامات کو چھپایا جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکٹر اور نرسز بھی کووڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

ایک پروفیسر کی جانب سے اس شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس نے تیزی سے پھیلنے والی وبا کو چھپایا۔یہ واقعہ شمال مغر بی اٹلی کے علاقے اوستا کے پیرانی ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں ایک شخص ناک کے عام آپریشن کے لیے آیا، مگر جب اسے آپریشن روم میں لے جایا گیا تو مریضوں کو بے ہونے کرنے کے ماہر نے جسمانی درجہ حرارت میں اضافے پر توجہ دی۔اس کے بعد جب اس شخص کا ٹیسٹ کرایا یا تو اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوگئی جو اس وقت اٹلی میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ وہاں اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک سے بہت زیادہ ہے۔تشخیص کے بعد اس شخص کو ہسپتال سے فارغ کرتے ہوئے گھر میں قرنطینہ کا مشورہ دیا یا مگر اس دوران نرس، ڈاکٹر اور ماہر میں یہ وائرس منتقل ہوچکا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ شخص ایک ریزورٹ میں کام کرتا تھا جہاں وہ شمالی اٹلی کے علاقے لمبارڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاحوں سے رابطے میں رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…