کراچی۔۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو 2015 دسمبر تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف دیدیا اور کہا ہے کہ کراچی میں پولیو وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے لہذا کراچی میں خصوصی مہم جاری رکھی جائے اور مطلوبہ ہدف کو ہرحال میں مکمل کیا جائے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے پولیو پر جلد قابو نہ پایا تو بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کی مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جائیگی جس میں معلوم کیا جاسکے گا کہ پاکستانیوں کے جسم میں پولیو وائرس موجود تو نہیں۔ مشین کی اسکریننگ میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانی کو واپس بھیج دیاجائے گاجوملک اورعوام کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں رواں سال کے دوران 24پولیو کیسوں کی تصدیق کے بعدعالمی اداروں نے حکومت سندھ کومتنبہ کیاہے کہ کراچی اور سندھ سے ا ئندہ سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مکمل کیا جائے بصورت دیگردنیابھر میں بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جائے گی۔اس صورتحال پرحکومت پاکستان نے چاروں صوبائی حکومتوں کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے صوبوں میں پولیووائرس کے خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،حکومت سندھ نے کراچی میں پولیووائرس کی تباہی کودیکھتے ہوئے16دسمبر سے21دسمبر چلائی جانے والی خصوصی پولیومہم کے دوران پولیو انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ مہم میں پولیس اوررینجرز بھی تعینات کی جائیگی اور جس یونین کونسل میں مہم شروع کی جائے گی اس علاقے کا ایک رات قبل حصار بھی کیا جائیگا اور رات گئے اس علاقے کی مانیٹرنگ بھی جارہی رکھی جائے گی تاکہ اگلے روز پولیو انجکشن مہم مکمل کامیاب بنائی جاسکے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے جیل میں ایک بچے کو پولیو وائرس لاحق ہونے کے بعدصوبے کی خواتین جیلوں میں بھی ویکسینشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ماہرین کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جو جلد ہی سروے مکمل کرکے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کی ویکسین دے گی۔
پاکستان کو 2015 دسمبر تک پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































