واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین مریضوں کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے۔ امریکی اخبارکے مطابق کرونا کے باعث فوت ہونے والے افراد میں زیادہ تر بڑی عمرکے افراد شامل ہیں۔ فوت ہونے والے ذیابیطس، گردوں کی خرابی، بلند فشار خون اور دیگرامراض کا شکار تھے۔ ان میں سے 45 فی صد کی
عمریں 80 سال سے زیادہ تھیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کچھ وائرس سے کیسے متاثر ہوئے تھے ، لیکن ان میں سے ایک تہائی سے زیادہ نرسنگ ہوم میں رہتے تھے۔ واشنگٹن ریاست کے علاقے کیر کلائینڈ سینٹر میں کرونا کے 120 متاثرین میں سے27 کی موت واقع ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔