منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کھانے پینے کے کاروبار کیلئے ہدایت نامہ جاری

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا کے خدشے کے پیشِ نظر سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے)نے کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک تمام ملازمین کے لیے ماسک، جراثیم کش صابن، سینی ٹائزر اور ڈرائیر فراہم کیے جائیں۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے

بتایاکہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ باورچی اور فوڈ ہینڈلرز سے دورانِ کام تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جائے۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام ملازمین نزلہ، زکام اور کھانسی سے متعلق اپنے فوڈ سپروائزر کو اطلاع کریں۔ترجمان نے بتایاکہ ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کو یومیہ چیک کیا جائے، اس کا ریکارڈ رکھا جائے، جبکہ بخار اور کھانسی کی صورت میں فوری حکومتِ سندھ سے رجوع کیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…